ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ: اے بی سی ڈی کا صحیح تلفظ ادا نہ کرنے پر 4 سالہ بچے کو پیٹنا ٹیچر کو پڑگیا مہنگا؛ ہوگیا گرفتار

کیرالہ: اے بی سی ڈی کا صحیح تلفظ ادا نہ کرنے پر 4 سالہ بچے کو پیٹنا ٹیچر کو پڑگیا مہنگا؛ ہوگیا گرفتار

Fri, 24 Jun 2022 22:44:34    S.O. News Service

کوچی،24؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) انگریزی حروف کو صحیح ڈھنگ سے بولنے میں ناکام رہنے والے چار سالہ بچے کو اس کے ٹیچر نے بینت سے پٹائی کی۔ جب اس معاملے کا پتہ اس کے والدین کو لگا تو انھوں نے پولیس سے اس کی شکایت کی۔ شکایت ملنے کے بعد جمعہ کو پولیس نے اس ٹیچر کو گرفتار کر لیا۔ بچے کی پیٹائی کا واقعہ منگل کے روز کا بتایا جا رہا ہے جب پلورتھی علاقہ میں 4 سالہ بچہ ٹیوشن کے بعد واپس گھر آیا اور پھر اچانک بیمار پڑ گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ بیمار بچے کو جب اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے اس کے پیروں پر پٹائی کے نشان دیکھے۔ بچے نے پوچھنے پر بتایا کہ اس کے ٹیوشن ٹیچر نے اسے اے بی سی ڈی کا تلفظ ٹھیک طرح ادا نہ کرنے پر بینت سے پیٹا تھا۔ جب والدین کو  پتہ چلا تو انھوں نے نزدیکی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ بعد ازاں پولیس نے ٹیوشن ٹیچر نکھل کو گرفتار کر لیا۔


Share: